۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
فرحانہ گلزیب

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال میں مستحق خاندانوں میں راشن اور حفاظتئ ماسک تقسیم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال میں مستحق خاندانوں میں راشن اور حفاظتی ماسک تقسیم کیا۔

 انھوں نے قوم کے درد مند مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں غربا اور سفید پوش طبقے کا خیال رکھیں کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کے چولھے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور ان کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنامشکل ہوگیا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اسلام میں بھوکے مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ پہنچانا ایک ہزار مساجد کی تعمیر سے بہتر ہے، ان کامزید کہنا تھا کہ مخلوق خدا کی خدمت ہمارا شرعی و اخلاقی فرض ہے ان کی امداد گھروں تک پہنچائیں نہ کہ تصاویر اتار کر ان کی عزت نفس مجروح کرنے کا باعث بنیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .